
سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما اعظم سواتی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو آج صبح قمبر شہداد کوٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کی درخواست پر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کوئٹہ سے بذریعہ جہاز پہلے سندھ کے شہر سکھر پہنچایا گیا تھا، سکھر ایئر پورٹ سے ا عظم سواتی کو سخت سیکیورٹی میں قمبر شہداد کوٹ لایا گیا تھا۔
اعظم سواتی کے خلاف قمبر شہداد کوٹ کے 2 مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، جن کے سلسلے میں پولیس نے آج ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرایا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/kmVuxFC
0 comments: