Sunday, December 18, 2022

بھارت ہندو قوم پرست ریاست بن رہی ہے: امریکی رکن کانگریس

امریکا کے رکن کانگریس اینڈی لیون
امریکا کے رکن کانگریس اینڈی لیون نے کہا ہے کہ بھارت سیکولر جمہوریت کے بجائے ہندو قوم پرست ریاست بننے کے خطرے سے دوچار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اینڈی لیون نے کہاکہ بھارت میں مسلمان، ہندو، مسیحی اوردیگر عقائد کے لوگوں کے حقوق کاتحفظ کرنا ہوگا۔

اینڈی لیون نے اس سے قبل کشمیر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو کشمیر خبروں میں نہیں ہے لیکن یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملے میں بھارت کو غلط ڈگر پر لے جارہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/d0QxlmN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times