Wednesday, May 20, 2020

کورونا وائرس: سعودی حکومت نے شہریوں کے لیے اسمارٹ کڑا متعارف کروا دیا

اسمارٹ کڑا
سعودی عرب میں گھر میں قرنطینہ کرنے والے افراد کے لیے اسمارٹ کڑا متعارف کروایا جارہا ہے، ایک موبائل ایپ سے منسلک اس کڑے میں متعدد خصوصیات ہوں گی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور آگہی کے پیش نظر اسمارٹ کڑے کا سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔

سعودی عرب میں ہاؤس آئسولیشن کا طریقہ کار بھی اپنایا جارہا ہے اور اس کے لیے متاثرہ افراد یا کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو اسمارٹ کڑے دیے جائیں گے۔

سعودی حکام توکلنا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اسمارٹ کڑے ہاؤس آئسولیشن کے لیے متعارف کروائیں گے۔

مذکورہ ایپ کی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ہاؤس آئسولیشن میں رکھے جانے والوں کو روزانہ اپنے محلے میں چہل قدمی کے لیے ایک گھنٹے کا اجازت نامہ جاری ہوگا۔

ایپ کے ذریعے متاثرہ افراد کو جسمانی ورزش کی ترغیب دی جائے گی اور ایسے لوگوں کو جنہیں یہ شبہ ہو کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، کے لیے اپنا ٹیسٹ از خود کرنے کا طریقہ کار بھی موجود ہوگا۔

یہ ایپ سعودی وزارت صحت اور مصنوعی ذہانت کے سعودی ادارے سدایا نے مشترکہ تعاون کے ذریعے تیار کی ہے، ایپ متعدد فیچرز سے مزین ہے اور اس کی بدولت کرفیو کے دوران پاس کے اجرا میں بھی سہولت ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yo5jVm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times