Thursday, December 8, 2022

بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات ختم کرنے کا حکم

اعظم سواتی
بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے حکم سنایا۔

درخواست اعظم سواتی کے بیٹے کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف بلوچستان میں 5 مقدمات درج ہیں۔

 دو روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

آج کی سماعت میں بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/aOntUzC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times