Friday, August 2, 2019

حکومت کا میر حاصل بزنجو کے خلاف مذمتی قرارداد لانے کا اعلان

 میر حاصل بزنجو اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
قومی ادارے کے سربراہ پر الزام لگانے والے میر حاصل بزنجو کے خلاف حکومت نے مذمتی قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے اور فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے مہینے میں حاصل بزنجو نے وفاق کی علامت پر حملہ کیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سینیٹر حاصل بزنجو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر اپنی ہار کا بدلہ پاکستانی اداروں سے نہ لیں، حاصل بزنجو نے قیام پاکستان کے مہینے میں وفاق کی علامت پر حملہ کیا، معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ قومی اداروں کے سربراہان سے متعلق ایسی گفتگو ملکی مفاد کے خلاف ہے، حاصل بزنجو کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد لائیں گے۔

قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے ردعمل میں‌ کہا ہے کہ پاک فوج کو بدنام کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا وقت آ گیا ہے، انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پہلے میمو گیٹ میں حسین حقانی جیسے غدار اور پھر ڈان لیکس کے ذریعے غداری، اب چوری بچانے اور بری طرح ہارنے کے بعد پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے لگے، فیصل واوڈا نے حاصل بزنجو کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ" اب صرف افسوس نہیں، ایکشن کا وقت ہے"۔

حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے جو تیر چلائے وہ واپس انہیں کے سینوں میں لگے اور یہی لوگ اپنی جانیں قربان کرنے والی فوج کو بدنام کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YGFb2Q

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times