
صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، ڈاکٹر آصف کرمانی، جاوید عباسی، مصدق ملک، مشاہد حسین سید اور مشاہد اللہ خان شریک ہیں۔ اجلاس میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کر کے تحریک ناکام بنائی، اپوزیشن مل کر لائحہ تیار کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ سینیٹرز نے حکومت سے مل کر اپنا وقار تباہ کیا، یہ صرف اپوزیشن کا نقصان نہیں بلکہ جمہوریت کے وقار کو پھر مجروح کیا گیا ہے، شہباز شریف نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ جیت گئی، ضمیر فروشوں کو تہہ سے نکال کر سامنے لائیں گے اور تحریک ناکام ہونے کی وجوہات تلاش کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MCTUWf
0 comments: