Friday, August 2, 2019

ضمیر فروشی کرنیوالے سینیٹرز کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی: شہباز شریف

شہباز شریف
صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر پارٹی لائن سے انحراف کرنیوالے سینیٹرز پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ضمیرفروشوں کو تلاش کرکے کارروائی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا، ن لیگ کے ارکان سینیٹ کی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکی ناکامی پر اظہار تشویش کیا جبکہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات پر غور کیا گیا۔

شہباز شریف نے پارٹی لائن سے انحراف کرنیوالے سینیٹرز پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 14 سینیٹرزنےضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا، تمام اپوزیشن ملکر اس معاملے پر لائحہ تیار کرے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ ملکر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے، ضمیر فروشی کرنیوالے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔
گذشتہ روز چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ناکامی کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کا قاید حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا ، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ضمیر بیچنے والوں کی نشاندہی کرکے قوم کے سامنے لائیں گے اور اگلے ہفتے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔

یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے۔

اجلاس کےآغازپرقائد حزبِ اختلاف راجہ ظفر الحق نےتحریکِ پیش کی تواپوزیشن کے64 ارکان نےکھڑے ہو کرحمایت کی تھی تاہم خفیہ رائےشماری ہوئی تو اپوزیشن درکار 53 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZsYUjK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times