Friday, August 2, 2019

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی برداشت سے باہر

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے اس کا براہ راست اثر عوام پر مہنگائی کی صورت میں جاتا ہے
ڈالر کی قیمت میں اضافے سے اس کا براہ راست اثر عوام پر مہنگائی کی صورت میں جاتا ہے جس کا سامنا آج کل پاکستانی عوام کر رہے ہیں تاہم آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروبار کے آغاز پر 8 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 159.42 روپے سے 159 روپے 50 پیسے کا ہو گیاہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز میں مندی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے اور کئی روز سے جاری اس مندی کے رجحان کے باعث کاروباری افراد بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 31 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر بعد ہی کمی واقع ہونا شروع ہو گئی اور 100 انڈیکس 144 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 695 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Oz9pBe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times