Saturday, December 3, 2022

راولپنڈی ٹیسٹ کی’’ ڈیڈ پچ‘‘ پر شائقین جملے کسنے لگے

 راولپنڈی ٹیسٹ کی’’ ڈیڈ پچ‘‘ پر شائقین جملے کسنے لگے
 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کی ’’ ڈیڈ پچ‘‘ کا مذاق اڑانے لگے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ پاک انگلیںڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز اسٹینڈ میں ایک بچے نے بورڈ تھاما ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’اس پچ پر تو میں بھی سنچری بنا سکتا ہوں‘۔

بچے کا پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپ تجزیے کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ناقص پچ کی تیاری پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مردہ ٹریک پر رنز کے انبار لگ رہے ہیں۔

قبل ازیں سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو سڑک قرار دیا تھا جبکہ کئی سابق کرکٹرز نے بھی بورڈ پر شدید تنقید کی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tJ9HTgo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times