Tuesday, November 22, 2022

برطانوی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش پکڑ لی

برطانوی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش پکڑ لی
برطانوی شہری اینڈی ہیکٹ نے دنیا کی سب سے بڑی اور نایاب گولڈ فش (کیرٹ) پکڑ لی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ اینڈی ہیکٹ نامی شخص نے فرانس میں 30 کلو سے زائد وزنی مچھلی پکڑی۔

رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گولڈ فش 2019 میں امریکا میں پکڑی جانے والی اسی نسل کی مچھلی سے 13.6 کلوگرام زیادہ وزنی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پکڑی جانے والی مچھلی کی عمر 20 سال ہے جس کے ساتھ اینڈی ہیکٹ نے تصویریں بنوانے کے بعد اسے واپس پانی میں چھوڑ دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس گولڈ فش کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/EAHWVoC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times