Wednesday, November 2, 2022

سرکاری ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

سرکاری ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلیے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان
سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلیے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان نے مطالبات کی منظوری کیلیے 8 نومبر کو پارلیمینٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کا مشترکہ اجلاس نیشنل سیونگ یونین کے مرکزی دفتر میں ہوا، جس میں مطالبات کی منظوری کیلیے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے دھرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس دھرنے میں چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی سربراہی میں تمام سرکاری ملازمین قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا کوارڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کا کہنا ہے کہ دھرنے میں فیڈرل کی تمام تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز حصہ لیں گی، دھرنے میں 16 ہزار انجینیرز لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ دھرنے میں شرکت کریں گے، نیشنل1 سیونگز کے ملازمین بھر پور شرکت کریں گے، دھرنے میں پاک پی ڈبلیو کی تنظیم ، سی ڈی اے لیبر یونین، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی تمام تنظیمیں حصہ لیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/LP8gxbJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times