Wednesday, November 2, 2022

ہیکرز کا امریکی وزارت خزانہ کے سسٹم پر سائبر حملہ

امریکی وزارت خزانہ
امریکی وزارت خزانہ کے ایک اہلکار نے منگل کے روز انکشاف کیا ہے کہ ایک روس نواز ہیکر گروپ نے گذشتہ ماہ وزارت کے کمپیوٹر سسٹم کو نشانہ بنایا تھا، لیکن اس واقعے سے بہت کم خلل پڑا تھا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف امریکی وزارت خزانہ کے ایک افسر نے کیا ہے جس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔ اس نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کا نظام پوری طرح فعال اور متحرک ہے۔

ڈپٹی ٹریژری سکریٹری ولی اڈیمو کے سائبر سکیورٹی ایڈوائزر ٹوڈ کونکلن نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ڈپارٹمنٹ نے ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (DDoS) حملوں کی ذمہ داری Killnet پر عائد کی ہے جو روسی ہیکر گروپ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی گروپ نے اکتوبر میں بھی کئی امریکی ریاستوں اور ان کے ایئرپورٹس کی ویب سائٹس کو خراب کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک امریکی افسر نے اعتراف کیا تھا کہ سائبر حملوں میں 10 اکتوبر کو امریکہ کے کچھ بڑے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/mNkAjTa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times