Monday, October 17, 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان نے درخواست ضمانت دائر کر دی

عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پرفارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

عمران خان کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/JNFPHY1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times