Monday, October 17, 2022

ٹی 20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست
ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دوسرا اپ سیٹ ہوا ہے اور اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے اور مقابل ٹیم کو 161 کا ٹارگٹ دیا۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم صرف 111 رنز بنا سکی جب کہ تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا گیا۔

گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/b10LJnF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times