Monday, October 17, 2022

وہ کونسا ملک ہے جس کا کوئی دارالحکومت ہی نہیں؟

جنوبی بحرالکاہل میں واقع ایک ملک ناورو کا کوئی دارالحکومت نہیں۔
دنیا میں کچھ ممالک جیسے بولیویا میں 2 دارالحکومت موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تو 3 دارالحکومت ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا ایک ملک ایسا بھی ہے جس کا کوئی دارالحکومت ہی نہیں؟

جی ہاں واقعی جنوبی بحرالکاہل میں واقع ایک ملک ناورو کا کوئی دارالحکومت نہیں۔

ایک جزیرے پر مشتمل یہ دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا جمہوری ملک بھی ہے جس کا کوئی دارالحکومت تو نہیں مگر حکومتی دفاتر Yaren District میں موجود ہیں۔

اس ملک کی آبادی 10 ہزار سے کم ہے اور اس طرح آبادی کے لحاظ سے بھی یہ ویٹیکن سٹی کے بعد دوسرا سب سے چھوٹا ملک ہے۔

یہ اتنا غیرمعروف ملک ہے کہ اس کے قومی پرچم پر نقشہ بنا ہوا ہے تاکہ دنیا کے لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ یہ کہاں واقع ہے۔

درحقیقت اس ملک میں کوئی شہر ہی نہیں اور رقبے کے لحاظ سے اتنا چھوٹا ملک ہے کہ اس کے ائیرپورٹ کا رن وے لگ بھگ پورے جزیرے پر پھیلا ہوا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/hH7MG9s

0 comments:

Popular Posts Khyber Times