Sunday, October 16, 2022

عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے: شیخ رشید

شیخ رشید احمد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے۔ 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا نیا ریکارڈ، ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیاب

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اب 3 مرلےکی لال حویلی نکال دی ہے۔ لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں۔ نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرائی دےرہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی ایک تاریخ ہےجسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/oX0VWjU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times