Wednesday, October 26, 2022

شیخ رشید کا آج شام اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آج شام 5 بجے اہم ترین پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد کہا ہے کہ اسلام آباد میں حالات میرے لیے سازگار نہیں تھے اسی لیے میں آج ہی لاہور پہنچ گیا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی لانگ مارچ کی بھرپورحمایت کروں گا۔

 

قوم سے اپیل کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ سب بھی اس لانگ مارچ میں شامل ہوں اور اسے کامیاب بنائیں۔

اُن کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ آج شام 5 بجے اس لانگ مارچ کی حمایت اور صحافی ارشد شریف کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/aqwnJ0X

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times