Wednesday, October 26, 2022

عمران خان ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں: سعید غنی

سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان زاتی مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

کراچی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئي نے ارشد شریف کے قتل کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، اداروں کے خلاف نفرت پیداکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں،پی ٹی آئی نے ارشد شریف کے قتل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی ،عمران خان پاکستان کے لئے سب سے بڑاسیکیورٹی رسک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کے دن مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ ہواتھا، ہم بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/xcr8QhD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times