
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس میں آئندہ دو روز کے اندر اپنی پریس کانفرنس پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بتائی تھی۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو فیصل واوڈا کو شوکاز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر کے مطابق فیصل واواڈ کا بیان پارٹی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/7Vh8tQG
0 comments: