Monday, October 17, 2022

انوکھا چڑیا گھر جہاں انسان پنجرے میں اور جانور آزاد گھومتے ہیں

انوکھا چڑیا گھر جہاں انسان پنجرے میں اور جانور آزاد گھومتے ہیں
چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ایک ایسا انوکھا چڑیا گھر موجودہے جہاں انسانوں کو پنجرے میں اور جانوروں کو آزاد رکھا جاتا ہے ۔

اس چڑیا گھر میں انسانوں کو ایک پنجرے میں قید کرنے کے بعد خطرناک جانوروں کے بالکل قریب چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ جانور بالکل آزاد گھومتے ہیں اور اپنی زندگی سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

پنجرے کی سلاخوں پر گوشت باندھا جاتا ہے تاکہ شیر اس پر چمٹ جائیں اور لوگوں کو انہیں زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آ سکے۔

اس چڑیا گھر کی ویڈیو کو ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئرکیا گیا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/IRXDlcU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times