
ذرائع کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی زیرصدارت اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹرز شرکت کریں گے۔
اجلاس کےلیے ایم کیوایم پاکستان کے اراکین اسمبلی اورسینیٹرز گورنرہاؤس طلب کرلیا گیا۔ ضمني اليکشن ميں شکست پر لائحہ عمل تيار کيا جائے گا۔
خیال رہے کہ اتوارکے روز تمام پارلیمنٹرنز کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان سمیت دیگر کئی رہنما آج بھی نہ پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اور پنجاب اسمبلی کے 11 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 8 اور پیپلزپارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست ن لیگ کے حصے میں آئی۔
ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کو این اے 239 کی نشست پر تحریک انصاف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/EGhiz7v
0 comments: