Wednesday, October 12, 2022

نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن حبکو جامشورو ٹرانسمیشن لائن کی ٹرپنگ کی وجہ سے ہوا، جس کے باعث کے الیکٹرک کے تمام بجلی گھر بند ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واپڈا سے کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث پورے شہر کو بجلی کی سپلائی بندہوگئی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی عدم فراہمی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کے ساتھ ٹیمز بحالی کے لئے متحرک ہیں جبکہ صارفین مزید رہنمائی کے لئے کے الیکٹرک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کراچی کے جو علاقے بجلی سے محروم ہیں ان میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، بہادرآباد، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، محمود آباد، اعظم بستی، ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد، نشتر روڈ اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب بہاولنگر میں بھی بریک ڈاؤن کی وجہ سے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے جہاں تقریباً 28 اضلاع بجلی سے محروم ہیں۔

کیسکو حکام کے مطابق بریک ڈاؤن سے بلوچستان کو 220 کے وی کےتین ذرائع سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/kOvs5yh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times