Thursday, October 13, 2022

آرمی چیف کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

آرمی چیف کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشہرو فیروز میں سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور طبی اور اتنظامی دیکھ بھال میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان آرمی سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے خدمات جاری رکھے گی۔ 

بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/goruWvK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times