
قادر آباد روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور آگ کے باعث کمرے اور صحن میں رکھا سامان جل گیا جب کہ فائر فائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ دھماکے میں بچہ جاں بحق اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایاکہ متاثرہ خاندان لاہور سے پشاور بطور مہمان آئے تھے۔
ریسکیو حکام نے ابتدائی بیان میں کہا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم مزید تفصیل امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔
عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا اور متاثرہ مکان کی بالائی منزل گر گئی تھی۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کا کام کرتی رہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VH9F1S
0 comments: