Thursday, September 1, 2022

آئندہ چند دنوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں کم ہونے کی امید

آئندہ چند دنوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں کم ہونے کی امید
افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی پہلی کھیپ پاکستان آنے کے بعد ملک بھرمیں سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی پہلی کھیپ جمعہ 2 ستمبر کو پاکستان پہنچی۔ چمن بارڈر کے راستے پیاز اور ٹماٹر سے بھرے درجنوں ٹرک پاکستان میں داخل ہوگئے۔

سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں پیاز اور ٹماٹر کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں ٹماٹر تین سو سے چار سو روپے کلو، جب کہ پیاز دو سو سے تین سو روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

قیمتوں میں کمی لانے اور ملکی ضرورت پوری کرنے کیلئے حکومت نے افغانستان سے آنے والے پیاز اور ٹماٹر پر ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیکس اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد افغانستان سے ٹرک پیاز اور ٹماٹر کے ہمراہ چمن بارڈر پہنچ گیا ہے، جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی ان کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

دوسری جانب ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پیاز اور ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت جاری ہےم صرف ٹماٹر اور پیاز ہی نہیں بلکہ شملہ مرچ 200 روپے سے 400 روپے کلو، 80 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والی پیاز 200 فی کلو اور ٹماٹر 200 روپے فی کلو کے حساب سے بیچا جا رہا ہے۔

قبل ازیں ٹماٹر کا ریٹ دو ہفتہ قبل 80 سے 100 روپے فی کلو تھا۔

ٹیکس اور ڈیوٹی ختم ہونے پر درآمد کنندگان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں آئندہ 15 سے 20 روز میں استحکام آ جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (Pakistan fruit and vegetables exporters and importers association) کی اپیل پر حکومت نے ٹماٹر اور پیاز کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹماٹر اور پیاز پر استثنیٰ 31 دسمبر تک ہوگا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/lncWEfg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times