Thursday, September 1, 2022

چین میں لاک ڈاؤن کا خدشے کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل مزید سستا

چین میں لاک ڈاؤن کا خدشے کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل مزید سستا
چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید 3 فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.90 ڈالر کمی کے بعد 92.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، لاک ڈاؤن و سفری پابندیاں عائد

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.72 ڈالر کمی کے بعد 86.83 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

چین میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں کورونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا۔

صوبہ ہیبائی میں 40 لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تیناجن شہر میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/H5bnNgt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times