Monday, September 19, 2022

تائیوان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، چین نے حملہ کیا توامریکا تائیوان کا دفاع کرے گا: جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، چین کے حملے کی صورت میں امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔ تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک چین کی پالیسی ہے لیکن تائیوان نے اپنی آزادی سے متعلق خود فیصلہ کیا ہے۔ ہم تائیوان کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے آزادی کا فیصلہ تائیوان کا اپنا ہے۔

رواں سال میں یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے چین کے خلاف تائیوان کے حق میں بیان دیا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس معاملے میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/VQG5ajW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times