کورونا سے مزید سات افراد انتقال کرگئے،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں وائرس کے چھ سو انسٹھ نئےکیسز بھی رپورٹ ہوئے،ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار چار سو اکیس رہ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کل تعداد3لاکھ 21ہزار877 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9ہزار421 مریض زیرعلاج ہیں اور3لاکھ 5ہزار 835 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں2 ہزار279 اور سندھ میں 2 ہزار568 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 193، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار781 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار367، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار249، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار521، بلوچستان میں 15 ہزار621، گلگت بلتستان میں 4ہزار61 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار322 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37cv61O
0 comments: