Wednesday, July 13, 2022

پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

ملزمان گرفتار
وفاقی پولیس نے پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مطابق اسلام آباد پولیس نے آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پیزا ڈیلیوری بوائے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت احمد بوبی اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ ملزمان نے گزشتہ روز تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

واقعے کی اطلاع ہونے پر انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل زون کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Wn1RYaZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times