قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں کورونا کی شرح 36.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس کے بعد صوابی میں 25 فیصد، لاہور 5.86، نوشہرہ 5، گلگت 4.47، مظفرآباد 3.85 اور مردان میں 3.33 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق پشاور میں کورونا کی شرح 2.84، راولپنڈی 2.58، فیصل آباد 2.7 اور اسلام آباد میں 1.88 فیصد شرح رہی۔
دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کی مثبت شرح 2.86 فیصد ریکارڈ کی گئی جہاں شہر میں 9377 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 269 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ علاوہ ازیں سندھ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Fz0IZCA
0 comments: