Monday, June 27, 2022

کراچی میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سراپا احتجاج

کراچی میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سراپا احتجاج
کراچی میں بجلی کا سنگین بحران شدت اختیار کرگیا۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔

کراچی میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ماڑی پور روڈ پر 15گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔رات گئے کراچی میں گل بائی جناح برج اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام رہا۔

لانڈھی فیوچر موڑ اور لیاقت آباد تین ہٹی پل پر بھی بجلی کی بندش کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی۔لیاقت آباد تین ہٹی سے جہانگیر روڈ آنے اور جانیوالی دونوں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/n0Vd6Ov

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times