تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں، فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری نیب راولپنڈی کے حوالے کردئیے گئے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی۔
آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے نیب راولپنڈی کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے مقام کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، نیب کی ٹیم نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا البتہ غیر موجودگی پر وہ وہاں سے ناکام لوٹے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فریال تالپور کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دئیے جانے کا امکان ہے انہیں سب جیل میں رکھ کر ہی تفتیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے، نیب نے زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
یاد رہے کہ کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی جا چکی تھی۔
آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے رقم منتقلی کا الزام ہے، اس ضمن میں منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wR5kMT
0 comments: