Monday, June 20, 2022

شہر قائد میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاری

شہر قائد میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاری
شہر قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے، دوسری طرف کے الیکٹرک نے اس کی تردید جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ملیر لیاقت اسکوئر، جناح اسکوائر، بسم اللہ چوک، کھوکھرا پار میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائمخانی کالونی، گلشن غازی اور اطراف میں بھی بجلی غائب رہنے لگی، اے بی سینیا لائن گلشن ظہور، نصرت بھٹو کالونی، کورنگی الیاس گوٹھ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

تاہم دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، گرمی میں شدت کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا۔

ترجمان نے کہا کے الیکٹرک کو اوسطاً 350 سے 400 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، ایندھن کی خریداری میں دشواری ہے، اور ایندھن کی فراہمی میں کمی سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں نقصان کی شرح پر منحصر ہے، جب کہ لوڈ شیڈنگ کا مکمل شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے، ترجمان نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/cXAGBeI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times