Friday, May 20, 2022

اظہر علی کا کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور

پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اظہر علی نے انگلینڈ میں ہونے والی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔

اظہرعلی رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔اس سے قبل شان مسعودکاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

اظہرعلی نے جمعے کے روز ورسسٹرشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اظہرعلی کی یہ کاؤنٹی کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔دائیں ہاتھ کے بیٹر دن کے اختتام پر 202 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل اظہرعلی نے سنچری اسکور کرکے سجدہ کیا اور ارطغرل غازی کا روایتی انداز بھی اپنایا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/pmt2F0j

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times