Sunday, May 1, 2022

بھارت روس کے ساتھ تعلقات ترک کرے، امریکا کی دھمکی

امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن
امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے تجویز دی ہے کہ ماسکو سے تیل اور ہتھیار خریدنے پر بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے اسے رضاکارانہ طور پر روس سے علیحدگی اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے۔

 انٹونی جے بلنکن نے واشنگٹن میں اپنی متعدد کانگریس کی سماعتوں میں سے ایک میں کہا 'جہاں ممکن ہو وہاں یہ بہت بہتر ہے کہ ممالک رضاکارانہ طور پر ان معاملات میں شامل نہ ہوں، یہ وہ چیز ہے جس پر ہماری سفارت کاری کی توجہ مرکوز ہے۔'

ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ان سماعتوں میں سیکریٹری انٹونی جے بلنکن پر زور دیا کہ وہ یوکرین پر حملے کے باوجود روس کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے سے روکنے کے لیے بھارت پر مزید دباؤ ڈالیں۔

 

سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ سینیٹر باب مینینڈیز نے کہا 'وہ روس سے تیل خریدنے جاتے ہیں، وہ ایس-400 [اینٹی میزائل سسٹم] خریدتے ہیں، وہ اقوام متحدہ میں [روس کے خلاف[ ووٹ سے پرہیز کرتے ہیں'۔

انہوں نے ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں چین کے اثر و رسوخ پر قابو پانے کے لیے ہم خیال ممالک کے امریکی زیرقیادت اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ' لیکن وہ کواڈ کے رکن ہیں، لہذا عالمی سطح پر بھیجے گئے ہمارے پیغامات کسی حد تک متضاد ہیں، جب ہم کہتے ہیں کہ ہم پریشان اور مایوس ہیں تو اس کا کوئی فرق نہیں پڑتا'۔

سیکرٹری انٹونی جے بلنکن نے اس 'تلخ حقیقت' کو تسلیم کیا لیکن ساتھ ہی قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ معاملے کا وسیع منظرنامہ دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بہت اہم اسٹریٹجک لمحے پر ہیں کیونکہ مختلف ممالک اپنے کچھ دوسرے تعلقات، ممکنہ طور پر روس کے ساتھ نظر ثانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک تزویراتی تجویز کے طور پر میں سمجھتا ہوں کہ اس کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس کے ساتھ کام کرنا ہمارے مفاد میں ہے اور یہ دیکھنا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں اور کیسے دوسرے سٹریٹیجک مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی میں ایک اور سماعت میں سیکریٹری انٹونی جے بلنکن نے قانون سازوں کو بتایا کہ روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں پرانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت کی قیادت کے ساتھ براہ راست رابطے میں کافی وقت گزارا ہے۔

سینیٹرز نے کہا کہ اگر بھارت روس سے دفاعی ساز و سامان خریدنا بند نہیں کرتا تو وہ اس پر پابندی لگانے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔

میری لینڈ کے ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن نے پوچھا 'ہم ان ممالک کے خلاف ثانوی پابندیاں کیوں نہیں لگا رہے ہیں جو اپنی روسی اشیا کی درآمدات بڑھا رہے ہیں؟، یہ ایسے ممالک ہیں جو روسی تیل کی قیمتوں میں رعایت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جس سے صرف روسی صدر پیوٹن کو مدد ملے گی'۔

سیکرییٹری انٹونی جے بلنکن نے کہا کہ امریکا کے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں جو روس کی رعایتی اجناس کی برآمدات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، لیکن انفرادی پابندیاں لگانا مناسب نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/zxcKBDj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times