Monday, March 21, 2022

پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ

پنجاب
پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں باراتیوں کے تشدد سے محنت کش موقع پر دم توڑ گیا۔ شادی ہال میں ایک لاش کے باوجود باراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے۔

پتوکی میں ایک شادی ہال کے باہر پاپڑ بیچنے والے شخص پر جیب تراشی کا الزام لگایا گیا۔ باراتیوں نے محنت کش پر الزام لگا کر اسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پچاس سالہ محنت کش کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی ، ظلم اور بےحسی کی انتہا کرتے ہوئےباراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شادی ہال کے مینجر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/tmn5J1V

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times