Friday, March 4, 2022

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نےدورہ یوکرین کی پیشکش کر دی

عالمی جوہری توانائی ایجنسی
جوہری تنصیبات کی سلامتی کے لیے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نےدورہ یوکرین کی پیشکش کر دی۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائیل گروسی نے پیشکش کی ہے کہ وہ یوکرئنی جوہری تنصیبات کی سلامتی سے متعلق مذاکرات کے لیے چرنوبل جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کے ماتھے پر موجود ’سیاہ نشان‘ کا قصہ جانیے

ان کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب شدید لڑائی کے بعد روسی فوج نے یوکرین میں قائم یورپ کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر پر قبضہ کر لیا ہے۔

روسی حملے کے دوران اس پلانٹ کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ چرنوبل کا جوہری بجلی گھر سن 1986 میں ایک حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے یورپ بھر میں تابکاری پھیلی تھی۔

24 فروری کو روسی فوج نے چرنوبل کے متروکہ جوہری بجلی گھر پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/E06CjcQ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times