Monday, February 28, 2022

روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا : فیفا

روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا : فیفا
ٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے روس کے یوکرین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے روس پر پابندیوں کا اعلان کر دیا بین الاقوامی میچز میں روس کا پرچم لہرانے اور ترانہ بجانے پرپابندی ہو گی

فیفا کی گورننگ باڈی نے روس  پرپابندیوں کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ  بین الاقوامی میچز میں  روس کا پرچم لہرانے اور ترانہ بجانے پرپابندی  ہو گی۔روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فیفا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کی قومی فٹبال ٹیم روس کے بجائےفٹبال یونین آف روس کے طور پر میچز کھیلے گی جبکہ یہ میچز شائقین کے بغیر نیوٹرل مقام پر کھیلیں جائیں گے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن  نے مستقبل میں  روس کے خلاف کوئی میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس سے قبل جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سوئیڈن بھی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی قومی فٹبال ٹیمیں اگلے ماہ روس کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر  میچز نہیں کھیلیں گی۔

فیفا نے روس سے یوکرین میں جاری حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس یوکرین میں جارحیت کو نہیں روکتا تو روس پر مکمل پابندی عائد ہوسکتی ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/mTcid9r

0 comments:

Popular Posts Khyber Times