شعیب اختر نے کہا کہ ‘مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ قلندرز نے پی ایس ایل 7 جیت لیا ہے، اس ٹیم نے 7 سال تک خوب محنت کی اور آخرکار اُنہیں کامیابی مل گئی۔
انہوں نے اس کامیابی کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو قرار دیا اور کہا کہ پی سی بی کی کوششوں کی تعریف کرنی چاہیے کہ پورا پی ایس ایل 7 پاکستان میں ہی ہوا اور پورا ٹورنامنٹ کامیاب رہا۔
سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم بھی پاکستان میں لینڈ کرچکی ہے اور انہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔
شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے برصغیر میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے کیونکہ پی سی بی نے ایک کامیاب ٹورنامنٹ کروایا’۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AYevFC
0 comments: