Saturday, February 26, 2022

وزیر دفاع پرویز خٹک کا اپوزیشن کےسات ارکان اپنے ساتھ ملانےکا دعویٰ

پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کے7 ارکان اپنے ساتھ ملانےکا دعویٰ کردیا۔

نوشہرہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر اپوزیشن کو کیسے توڑیں گے ؟ سب دیکھ لیں گے، اپوزیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم سوئے نہیں ہیں، اپوزیشن ہمارے اتحادیوں کو توڑ نہیں سکتی، اپوزیشن کے سات ایم این ایز ہمارےساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن والوں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں، ان کا ڈراما فلاپ ہونے والا ہے، ہمارا کوئی ایم این اے کہیں نہیں جا رہا، یہ سب افواہیں ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lT6uYG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times