Saturday, February 19, 2022

آسٹریلین کرکٹر جیمز فالکنر کا بیان بے بنیاد قرار، شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے

شاہد آفریدی
سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹر جیمز فالکنر کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کوشش کی ہے، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فالکنر نے پاکستان کی میزبانی اور انتظامات پر بے بنیاد الزامات لگائے، ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو عزت دی ہے اور ہماری رقم کی ادائیگی میں کبھی تاخیر نہیں ہوئی۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے کہ 2015 کی آسٹریلوی ورلڈ کپ ونر ٹیم کے رکن رہنے والے جیمز فالکنر نے آج ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا اور پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں سے معذرت کی۔

جیمز فالکنر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پی سی بی معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا, تاہم پی سی بی نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/rKt10sG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times