Sunday, February 20, 2022

پی ایس ایل سیون اپنے اختتام کو پہنچا

 پی ایس ایل سیون
کراچی کنگز کا مایوس کن پی ایس ایل سیون اپنے اختتام کو پہنچا، کنگز الیون، دس میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی۔ پی ایس ایل 7 میں اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کنگز الیون کو…

تیس جنوری کو ایک سو ستر رنز کا ہدف حاصل کرکے لاہور قلندرز نے کراچی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا، چوتھے میچ میں بھی فتح کراچی سے ناراض رہی، پشاور زلمی نے کراچی کو نو رنزسے شکست دے دی۔

ہوم گراونڈ پر آخری میچ میں بھی کراچی فتح حاصل نہ کرسکی، اسلام آباد یونائٹڈ نے بیالیس رنزسے کنگز الیون کو شکست دے دی۔ پی ایس ایل کا میلہ لاہور پہنچا، مقام بدلا مگر کراچی کے لیے نتیجہ نہ بدلا، پشاور زلمی نے کنگز کو پچپن رنز سے شکست دے دی۔

قسمت نے بھی ساتھ نہ دیا، فتح کے قریب آ کر بھی کنگز الیون فتح حاصل نہ کر سکے، اسلام آباد سے صرف ایک رنز سے میچ ہار گئے، آٹھویں میچ میں ملتان نے کراچی کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

نویں میچ میں بلاخر کراچی کنگز نے فتح کا مزا چکھ لیا، بائیس رنز سے لاہور کو شکست دے دی، آخری میچ میں کوئٹہ نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دے دی، یوں دس میچوں میں کنگز الیون صرف ایک میچ میں فتح اپنے نام کر سکی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/5aqBJK9

0 comments:

Popular Posts Khyber Times