Tuesday, April 6, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے گھر رحمت کی آمد

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی

حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے والد بننے کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’الحمداللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔


قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میری شہزادی، ہماری فیملی میں خوش آمدید۔

انہوں نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ میں دعاگو ہوں کہ آپ بڑے بڑے خواب دیکھو اور اللہ تعالیٰ ان خوابوں کی تکمیل میں ہمیشہ آپ کا ساتھ دیں۔

حسن علی نے مداحوں سے درخواست بھی کی کہ انہیں اور ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mkIRRw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times