
رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کابینہ کے پانچ وزیر ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔پانچ ممبران ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کےلیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کر عوام کا ساتھ دیں گی۔ اگر اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا تو ان کاحساب لیں گے۔23مارچ کو پورے ملک سے مزدور، کسان، کارکن اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے لوگوں کے خلاف مقدمات بنارہے ہیں۔ پاکستان کرپشن میں 16درجے گر کر 140 نمبر پر آ چکا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/NMpi0aV
0 comments: