Wednesday, December 1, 2021

اب ٹوئٹر پر بغیر اجازت کسی کی تصویر اور ویڈیوشیئر نہیں کر سکیں گے

اب ٹوئٹر پر بغیر اجازت کسی کی تصویر اور ویڈیوشیئر نہیں کر سکیں گے

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین پر اجازت کے بغیر لوگوں کی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ٹوئٹر نے نیا ضابطہ کار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو پہلے متعلقہ فرد یا اس کے مجاز نمائندے سے ایک رپورٹ درج کرنا ہو گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تصاویر اور…

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اگر متعلقہ شخص یہ رپورٹ کرتا ہے کہ ٹویٹ میں پوسٹ کی گئی تصاویر یا ویڈیوز اس کے مرضی کے بغیر استعمال ہوئی ہیں تو اس مواد ہو ہٹا دیا جائے گا۔

ٹوئٹر نے پرائیویسی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے یہ پابندیاں عائد کی ہیں تاہم اس پابندی میں کچھ چیزوں کو مستثنیٰ بھی رکھا گیا ہے۔

عوامی شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر پوسٹ کرنے پر بھی وہ ٹوئٹر پر موجود رہیں گی۔ بشرطیکہ کے اس کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا ڈرانا یا بلیک میل کرنا نہ ہو۔

ٹوئٹر کے مطابق رپورٹ ہونے والے ایسے ہر کیس میں سیاق و سباق کو بھی رکھا جائے گا۔ اگر کوئی تصویر یا ویڈیو عوامی طور پر دستیاب ہے اور روایتی میڈیا کی جانب سے بھی اسے استعمال کیا جارہا ہے تو اسے ٹوئٹر سے نہیں ہٹایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر نے پہلے ہی کسی شخص کے گھر کے پتے،شناختی دستاویزات اور رابطےکی معلومات کو شیئر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZJWKlo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times