Monday, September 16, 2019

وزیراعظم عمران کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون کیا اور دوطرفہ اور علاقائی امور خصوصاً سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملے کے واقعے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران عمران خان نے سعودی عرب کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اس طرح کے تخریبی واقعات سے نمٹنے کیلئے اُس کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا جن سے عالمی معیشت اور سعودی عرب کی سلامتی کوسنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تخریبی کارروائیوں کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دہشت گردانہ حملوں کو سعودی عرب اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ObSbrX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times