Saturday, November 6, 2021

ہم نوجوانوں کی توانائیوں کو سماجی ترقی کیلئے ایک مثبت سمت میں استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہو ئے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے کیونکہ ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے۔ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لیے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ بہتر تعلیم اور ہنر کے ذریعے ان کی استعداد…

نوجوان کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا اصل محرک ہوتے ہیں۔ ہم ان کی توانائیوں کو اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک مثبت سمت میں استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوۓ ئے ہیں۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام کی 02 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ یوتھ انٹرپرینیور سکیم ( وائی ای ایس کے تحت دو سال قبل اسکیم کے آغاز سے اب تک 23 ارب روپے مالیت کے16,617 رعایتی کاروباری قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کامیاب جوان اسکل فار آل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اب تک 4.7 بلین روپے کی لاگت سے
101,447 سکل اسکالرشپ سے نوازا جا چکا ہے۔

وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے فائدے کے لیے مزید پانچ اقدامات بھی جلد شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات میں 106 یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز کا قیام، گرین یوتھ موومنٹ (جی وائی ایم)، کامیاب جوان انوویشن لیگ، کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس لیگ، اور کامیاب جوان اسپورٹس اکیڈمیز اور اسپورٹس گالا شامل ہیں۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کی زندگی کے تمام شعبوں میں موثر شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ انہیں اعلیٰ مقاصد کے حصول میں مدد مل سکے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/306dJ1o

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times