Saturday, November 6, 2021

چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

 چینی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ

بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی، کوئٹہ میں چینی کی قیمت مزید 5 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ رپوٹ کے مطابق آٹا، چینی، گھی، تیل اور پیٹرول کے بعد اب دودھ کی بھی قیمت بڑھانے کی کوشش جاری ہے۔ شوگر ملز مالکان کے مطابق صرف 4 دن کا چینی کا…

وزیراعظم عمران خان نے چینی کی بڑھتی قیمت پر بے بسی کا اظہار کردیا ہے۔  مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 142روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپےکا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب ملتان میں ہول سیل مارکیٹ میں باریک چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں موٹی چینی کا ریٹ 125 سے130 روپےکلو ہے۔

ادھر حیدرآباد میں ریٹیل میں چینی 148 سے 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ میرپور آزاد کشمیر ریٹیل میں چینی 150 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kwi1Gv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times