Thursday, January 31, 2019

1300 ڈالرز میں ہیڈ فون جیک سے محروم اسمارٹ فونز خریدنا پسند کریں گے؟

ایسا اسمارٹ فون مل جائے جس میں کوئی بٹن، کوئی پورٹ اور اسپیکر کا سوراخ تک نہیں
یا آپ کو ہیڈ فون جیک سے محروم اسمارٹ فونز استعمال کرنے کا موقع ملا اور اس کی کمی محسوس ہوئی؟ تو سوچیں اس وقت کیا ہوگا جب آپ کو ایسا اسمارٹ فون مل جائے جس میں کوئی بٹن، کوئی پورٹ اور اسپیکر کا سوراخ تک نہ ہو؟

رواں ماہ کے وسط میں چینی کمپنی میزو نے ایسے ہی انوکھے فون زیروکو متعارف کرایا تھا جسے دنیا کا پہلا ہول لیس اسمارٹ فون قرار دیا گیا تھا۔ اور اب اس کی قیمت کا اعلان کردیا گیا ہے جو کہ 13 سو ڈالرز (ایک لاکھ 81 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

چینی کمپنی اپنے اس فون کو کراﺅڈ فنڈنگ پلیٹ فارم انڈیگوگو میں فروخت کررہی ہے جو صارفین کو اپریل تک ڈیلیور ہوگا۔ تو کسی بٹن، اسپیکر ہول، سم کارڈ سلاٹ اور چارجنگ پورٹ سے محروم اس فون اور کیا خاص ہے؟

تو اس کے فیچرز فلیگ شپ فونز جیسے ہیں جس میں 5.99 انچ کا امولیڈ ڈسپلے اور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر دیا گیا ہے۔

جہاں تک فون کے پاور اور والیوم بٹن کی بات ہے تو فون میں ورچوئل سائیڈ بٹن کا فیچر دیا گیا ہے جو کہ ہاتھ کے دباﺅ پر متحرک ہوتا ہے، یہ فیچر ایچ ٹی سی کے یو 12 پلس کے وائبریشنل بٹن جیسا ہی ہے۔

اور چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کی بجائے کمپنی نے اس فون میں سپر ایم چارج وائرلیس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے جبکہ ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے ایک وائرلیس چپ موجود ہے جو کہ یو ایس بی 3.0 پورٹ جتنی رفتار سے ہی ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتی ہے۔

روایتی اسپیکر گرلز اور ائیرپیس کو ان اسکرین آڈیو ٹیکنالوجی سے بدل دیا گیا جس میں اسکرین ہی یہ کام کرے گی۔ سم کارڈ اور فنگر پرنٹ سنسر بھی اس میں موجود نہیں اور میزو زیرو میں ڈیجیٹل ای سمز کنکشنز کے لیے جبکہ ان ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر دیا گیا ہے۔

چونکہ اس میں کسی قسم کا سوراخ نہیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس میں کوئی خرابی ہوئی تو اس کی مرمت آسان ثابت نہیں ہوگی اور یہ کسی اسمارٹ فون کی آخری شکل ہی ہوسکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RZHXhq

0 comments:

Popular Posts Khyber Times