Thursday, January 31, 2019

حج پالیسی میں سبسڈی کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا: وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حج پالیسی میں زائرین کو سبسڈی دینے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کہا کہ حج پالیسی منظور کر لی گئی جس میں حاجیوں کو سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئٹہ سے براہ راست حج فلائٹس چلائی جائیں گیں، کوئٹہ اور فیصل آباد سے قومی ایئرلائن کے حج آپریشن جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ گلگت میں حاجیوں کے لیے کیمپ لگایا جائے،اب دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بائیو میٹرک کی سہولت ان کے علاقوں میں دی جائے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے حاجیوں کو مثالی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کو ایک لاکھ 84 ہزار حاجیوں کا کوٹہ ملا ہے جو سرکاری اور نجی حج گروپس کے ذریعے جائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 10 ہزار کےنشستیں بزرگ شہریوں کے لیے مختص کی گئیں ہیں،1.5 فیصد گورنمنٹ اسکیم میں ہارڈ شپ کیسز اور 5 سو نشستیں ای او بی آئی سے رجسٹرڈ آرگنائزیشن کے لیے مختص کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں کے رہائش کے معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج پالیسی منظور کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے ویزا سروس سے متعلق اہم پالیسی متعارف کی ہے جس کے تحت 175 ممالک کو ای – ویزا کی سہولت میسر ہوگی اور 7 سے 10 دن میں ویزا جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو ریسپروکل ویزا کو ختم کرنے کی اور ویزا فیس کم کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 50 ممالک کو ویزا آن ارائیوال کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں اکثر یورپی ممالک شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس ویزا کو98 ممالک کے لیے بڑھا دیا گیا ہے جبکہ جرنسلٹ ویزا کی اسکیم کا حتمی فیصلہ وزارت اطلاعات سے مشاورت کے بعد جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل 172 افراد میں شامل عبدالمومن 10 دسمبر 2018 کو انتقال کرگئے تھے لہذا ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائےگا جبکہ دیگر 32 افراد کے نام نظرثانی کمیٹی کو بھیج دیے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ 6ماہ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی نوعیت بدل گئی ہے، 12سال بعدیواےای کےکسی بھی سربراہ نے پاکستان کا دورہ کیا،اب آئندہ ماہ سعودی ولی عہد دورہ کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کامعاہدہ کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ افغانستان میں امن کے بعد پاکستان، چین اور بھارت کے درمیان اسٹریٹیجک پوزیشن میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور امریکا ہمارے نقطہ نظر کی تقلید کررہا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ کراچی انفراسٹرکچر ڈیولمپنٹ کمپنی کو کمیونیکیشن ڈویژن سے کابینہ ڈویژن میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ کراچی کے معاملات براہ راست وزیراعظم دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کے لیے گرانٹ منظور کی گئی اور 29 ہزار بھرتی کیے گئے انٹرن کے لیے وظیفہ مںظور کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عشرت نے انسٹیٹیوشنل ریفارمز سے متعلق رپورٹ پیش کی جس کی ابتدائی تجاویز پیش کردی گئیں ہیں، سول سروس سے متعلق اصلاحات بھی کی جائیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CUhHdS

0 comments:

Popular Posts Khyber Times